عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 10.67 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد قیمت 98.57 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس کی قیمت 11.41 فیصد کمی کے بعد 90.57 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
دوسری جانب نیچرل گیس کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے جو 2.76 فیصد کم ہو کر 2.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک آ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : گریجویٹس کے لیے 60 ہزار روپے ماہانہ وظیفے کا اعلان، مریم نواز کا بڑا پروگرام
ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اس کمی کی ممکنہ وجوہات میں عالمی طلب میں سست روی، سپلائی میں اضافہ اور بین الاقوامی معاشی غیر یقینی صورتحال شامل ہو سکتی ہیں۔ بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو اس کے اثرات عالمی معیشت کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا براہ راست اثر پاکستان سمیت دیگر درآمدی ممالک کی معیشت پر پڑتا ہے جہاں قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہوتا ہے۔


