مواد پر جائیں

غزہ: جنگ بندی کے باوجود وفاتوں کا سلسلہ جاری، 854 افراد جاں بحق

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت میں 3 شہید اور 16 زخمی ہوئے۔

وزارت نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا کہ 10 اکتوبر 2025 کو سیز فائر کے اعلان کے بعد سے اب تک شہداء کی تعداد 854 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 2,453 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران ملبے سے 770 شہداء کے جسد خاکی برآمد کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غرب اردن میں فلسطینی اراضی پر آباد کاروں کے موبائل گھر نصب

7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 72,740 فلسطینی شہید اور 172,555 زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت نے بتایا کہ اب بھی بہت سے متاثرین ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور اسرائیلی رکاوٹوں کی وجہ سے ایمبولینس اور شہری دفاع کی ٹیمیں ان تک نہیں پہنچ پا رہی ہیں۔

Last Updated on 3 ہفتے ago by The Voice of Ummah Editorial Team

About The Author