مواد پر جائیں

النجباء: ہرمز امریکہ کے لیے پھندا، عراق امریکی فیصلے مسترد کرے

دی وائس آف امہ : عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک حرکت حزب اللہ النجباء نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے گلے کا پھندا بن گیا ہے۔ سبا نیوز ایجنسی کے مطابق النجباء کے فوجی معاون عبدالقادر الکربلائی نے جمعہ کو ٹیلی گرام پر لکھا کہ آبنائے ہرمز کا معاملہ الٹا امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر بھاری پڑ گیا ہے۔

النجباء: امریکہ میں پٹرول مہنگا، ایران میں سستا

الکربلائی کے مطابق امریکہ میں 30 لیٹر پٹرول 90 ڈالر کا ہے جبکہ ناکہ بندی کے شکار ایران میں صرف 7 ڈالر کا۔ پریس ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ جو ممالک ایران کے خلاف امریکی اسرائیلی جارحیت اور ناکہ بندی سے الگ رہے، انہیں تہران سے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت مل گئی اور وہ عالمی بحرانوں سے بچ گئے۔

مزید پڑھیں : کتائب سید الجاں بحق افراد عراق: اسلحہ اور خودمختاری لازم و ملزوم ہیں

عراق کو امریکی فیصلے مسترد کرنے کا مشورہ

النجباء کے رہنما نے کہا کہ عراق کو بھی ان ممالک کی طرح امریکہ کے غیر منصفانہ فیصلے مسترد کر دینے چاہیے تھے تاکہ اس کے تیل کی ترسیل بلا رکاوٹ جاری رہتی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی دباؤ کے آگے جھکنے سے عراق کو ہرمز کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

پریس ٹی وی کے مطابق اس سے ایک روز قبل سپاہ پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر نے کہا تھا کہ ایرانی مسلح افواج آبنائے ہرمز کے دفاع اور اس اہم آبی گزرگاہ میں ایرانی قوم کے حقوق کے تحفظ کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور ہرمز پر ان کا کنٹرول برقرار ہے۔ عراق اپنی تیل برآمدات کے بڑے حصے کے لیے خلیج فارس کے راستے پر انحصار کرتا ہے، اس لیے یہ بیان بغداد پر امریکی دباؤ کے تناظر میں اہم سمجھا جا رہا ہے۔

ماخذ: پریس ٹی وی، سبا نیوز ایجنسی

About The Author