دی وائس آف امہ : امریکی افواج کل تک عراق سے اپنا مکمل انخلاء یقینی بنا لیں گی، جس کے ساتھ ہی اس ملک میں ان کی دو دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط طویل فوجی موجودگی کا باقاعدہ خاتمہ ہو جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق، اس 20 سالہ طویل عرصے کے دوران عراق میں کارروائیوں کے دوران تقریباً 4,500 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی ہے۔
ایران کے حمایت یافتہ گروہوں نے امریکی افواج کی واپسی کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک "تاریخی فتح اور امریکی منصوبے کی عبرتناک شکست” قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں : ایران دنیا کی پہلی طاقت ہے، تسلط پسندوں کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے، حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای
دوسری جانب اعلیٰ عراقی حکام نے اس پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکی افواج کا یہ انخلاء قبل از وقت ہے جس سے خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ عراق میں آخری امریکی فوجی کی ہلاکت رواں سال جولائی میں اربیل کے قریب ہونے والے ایک ڈرون حملے میں واقع ہوئی تھی۔ عسکری اعداد و شمار کے مطابق، اس سال ایران کے ساتھ ہونے والی حالیہ کشیدگی اور جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے مجموعی 18 امریکی فوجیوں میں سے 7 فوجی صرف عراق میں نشانہ بنے ہیں۔




