سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے، ہنٹر بائیڈن نے دعویٰ کیا ہے کہ بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کی خفیہ دستاویزات میں ایپسٹین کے بعد سب سے زیادہ ذکر ڈونلڈ ٹرمپ کا موجود ہے۔ انہوں نے اس انکشاف کے ذریعے امریکی نظام کی اخلاقی حالت اور شفافیت پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔
ہنٹر بائیڈن نے امریکی نظامِ انصاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس بات پر شدید حیرت اور غصے کا اظہار کیا کہ اتنے اہم اور ہوشربا حقائق ہونے کے باوجود ان فائلوں کو تاحال عوام کے سامنے کیوں نہیں لایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :ایران کے ساتھ مزید بات چیت نہیں کرنا چاہتا، مفاہمتی یادداشت ختم ہوچکی ہے، ٹرمپ
ان کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ حکام اور موجودہ اٹارنی جنرل ایپسٹین کے مظلوم متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کے بجائے مبینہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی مفادات کو تحفظ دینے میں مصروف ہیں، جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔
ہنٹر بائیڈن کے مطابق یہ صورتحال امریکی عدالتی نظام کی غیر جانبداری اور ساکھ پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، جس نے انصاف کے دوہرے معیار کو واضح کر دیا ہے۔




