شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے قاتلوں کو دیر یا جلد اپنے انجام تک پہنچائیں گے، جنرل عبداللہی
یہ بھی پڑھیں : عراق میں شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تاریخی تشییع ان کے خون کا انتقام لینے کے عزم کا اعلان ہے، قالیباف
خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تشییع جنازہ کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج قوم اور امت اسلامی کے تعاون سے دشمن کے خلاف فیصلہ کن اقدام کریں گی اور شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای و دیگر شہدا کے قاتلوں کو دیر یا جلد ان کے انجام تک پہنچائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ملت ایران کے بہادر فرزند خدا پر توکل اور مسلمان و آزادی پسند اقوام کی حمایت کے ساتھ ایسا انقلابی اقدام کریں گے کہ دشمن کی نیندیں حرام ہو جائیں گی۔


