سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل سید مجید موسوی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کے غصے کے وار دشمن پر مسلسل برسیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی مسافر طیارے کو روکنے کی سعودی کوشش ناکام، صنعاء تہران پروازیں جاری رہیں گی، جنرل یحیی سریع
رہبر شہید کی وداع کے موقع پر جنرل موسوی نے کہا کہ ہم رہبر انقلاب آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کی قیادت میں شہید رہبر کے متعین کردہ اعلیٰ اہداف کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ دشمن کو ملنے والے سخت اور غیر متوقع جوابی وار ابھی ختم نہیں ہوئے۔


