مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ایران نے اپنے عملی اقدامات سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ محورِ مقاومت، بالخصوص لبنان اور فلسطین کی مزاحمتی تحریکوں کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوگا اور اس کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دینے کو تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صدر مسعود پزشکیان کل ایک روزہ دورے پر پاکستان روانہ ہوں گے
انہوں نے مفاہمتی یادداشت میں لبنان جنگ بندی کو بنیادی شرط قرار دینے اور اسرائیلی خلاف ورزیوں پر ایران کے شدید ردعمل کا حوالہ دیا۔ ڈاکٹر شیرازی نے اسرائیل کو نسل کش قرار دیتے ہوئے کہا کہ لبنانی مزاحمت نے صہیونی فوج کو بھاری دھچکے دیے ہیں اور محورِ مقاومت اپنے موقف پر ثابت قدم رہے گا۔


