سپاہ پاسداران انقلاب نے رہبر معظم انقلاب آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کے حالیہ پیغام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اور لشکر اسلام رہبر انقلاب کے ساتھ مضبوط پہاڑ کی طرح کھڑے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ رہبر انقلاب کے پیغام نے قوم میں مزید اتحاد پیدا کیا ہے اور دشمن کے مقابلے میں ایران کی طاقت کو مزید مضبوط بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : رہبر انقلاب کے احکامات مشعلِ راہ، حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں: قالیباف
سپاہ پاسداران نے خبردار کیا کہ اگر دشمن نے ایرانی عوام کے حقوق کی پامالی کی کوشش کی تو زمین، سمندر اور فضا سمیت تمام محاذوں پر سخت جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم اور فوج رہبر انقلاب کی رہنمائی میں دشمن کو تاریخ کی ایک اور بڑی شکست سے دوچار کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔


