یہودی آباد کاروں نے رام اللہ کے مشرق میں واقع قصبے برقا میں ایک مسجد پر حملہ کر کے اسے نذر آتش کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق آباد کاروں نے مسجد کے داخلی راستے پر آگ لگا دی اور قریب کھڑی ایک گاڑی کو بھی جلا دیا، جس سے مالی نقصان ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : برطانوی عدالت کا فیصلہ: ’فلسطین ایکشن‘ پر پابندی برقرار
یہ حملہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور ان کی املاک کے خلاف یہودی آباد کاروں کی کارروائیوں میں مسلسل اضافے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ کمیشن نے مئی کے مہینے میں 551 ایسے حملوں کی دستاویز کیے ہیں۔


