ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
دونوں رہنماؤں نے ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے اور اسلام آباد مفاہمت سے متعلق تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں : جنگ اور مذاکرات کا فیصلہ رہبر انقلاب اور قومی سلامتی کونسل کرتی ہے، صدر پزشکیان
عراقچی نے معاہدے کی شقوں پر مکمل عملدرآمد کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہونے پر زور دیا اور لبنان کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کے فوری خاتمے کی ضرورت پر بھی بات کی۔ دونوں نے خطے میں امن کے قیام کے لیے قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


