حماس کے ترجمان حازم قاسم نے صہیونی رجیم کی فوج کی جانب سے غزہ شہر میں پیلی لائن کو مغرب کی طرف منتقل کرنے کو جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
انہوں نے ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ خطرناک قدم صہیونی دہشت گرد حکومت کے غزہ پر اپنا تسلط بڑھانے کی دھمکیوں کا عملی ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ-ایران معاہدہ اسرائیل کے لیے نقصان دہ ہے، اسرائیلی اہلکار
حازم قاسم نے کہا کہ یہ خلاف ورزیاں قاہرہ میں فلسطینی فریقوں کے درمیان جاری مثبت مذاکرات کے باوجود کی جا رہی ہیں جو صہیونی رجیم کی بدنیتی، مذاکرات کو سبوتاژ کرنے اور کشیدگی برقرار رکھنے کی کوشش کو ظاہر کرتی ہیں۔


