ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کی سربلندی اور قومی وقار کے تحفظ کے لیے وہ آخری سانس تک ڈٹے رہیں گے۔
انہوں نے بارہ روزہ جنگ کے موقع پر جاری پیغام میں شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایرانی عوام اور قیادت ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جنگ کے بعد ایران پہلے سے زیادہ مضبوط اور پرعزم ہو کر ابھرا، غریب آبادی
قالیباف نے صہیونی رجیم اور امریکہ کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنانا ظلم و بربریت کی انتہا ہے۔ انہوں نے عزم کیا کہ شہداء کی راہ پر چلتے ہوئے ملک کی عزت اور خودمختاری کا دفاع جاری رہے گا۔


