غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 72,608 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 172,445 ہو چکی ہے۔ یہ اعداد و شمار غزہ کی وزارت صحت نے ہفتے کی صبح جاری کیے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف اسپتالوں میں 7 شہداء کی لاشیں اور 8 زخمی افراد لائے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اس جنگ کے دوران بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے جسے فلسطینی حکام "نسل کشی کی جنگ” قرار دیتے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق 10 اکتوبر 2025 کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد بھی خلاف ورزیاں جاری رہیں جس کے نتیجے میں اب تک 828 فلسطینی شہید اور 2,342 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔


