عراقی رکن پارلیمنٹ نور عادل نے بغداد اور واشنگٹن کے درمیان طے پانے والے اسٹریٹجک معاہدے پر سخت تنقید کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ عراق کے لیے کوئی فائدہ نہیں پہنچا اور گزشتہ برسوں میں اس کے مطالبات پورے نہیں ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں ہولناک تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر، صیہونی جارحیت کے اثرات سامنے آئے
نور عادل نے مزید کہا کہ معاہدے کی ناکامی ثابت ہو چکی ہے اور اس کے نتیجے میں عراق کی خودمختاری پر مسلسل جارحیت ہوئی ہے۔ امریکہ اس معاہدے کا فائدہ اٹھا کر عراق کے داخلی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔
انہوں نے واشنگٹن کے ساتھ تمام سیاسی اور سیکیورٹی معاہدوں کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا۔


