اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز جنوبی لبنان میں اسلامی ہیلتھ کمیٹی کے مراکز پر بمباری کر کے دو طبی کارکنوں کو شہید کر دیا جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔
بنت جبیل ضلع کے علاقے قلعویہ میں ایک طبی کارکن شہید ہوا اور تین زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : قطر کے وزیراعظم کی ایرانی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو
اس کے علاوہ بنت جبیل کے مجدل سلم میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایمبولینس پوسٹ پر حملہ کیا جس میں ایک اور طبی کارکن شہید ہوا جبکہ دو زخمی ہوئے۔


